4 ستمبر 2017 - 15:03
ایران جوہری معاہدے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں: آسٹریلوی سفیر

ایران میں تعینات آسٹریلیا کے سفیر نے کہا ہے کہ جوہری معاہدہ ایران کی ترقی اور خطے میں قیام امن کے لئے سنہری موقع ہے اور آسٹریلوی حکومت اس سمجھوتے کی بھرپور حمایت کرتی ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں تعینات آسٹریلیا کے سفیر نے کہا ہے کہ جوہری معاہدہ ایران کی ترقی اور خطے میں قیام امن کے لئے سنہری موقع ہے اور آسٹریلوی حکومت اس سمجھوتے کی بھرپور حمایت کرتی ہے.

یہ بات 'ایان بیگز' نے تہران میں ایران-آسٹریلیا پارلیمانی فرینڈشب گروپ کے چیئرمین 'محمود صادقی' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور پارلیمانی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا.

آسٹریلوی سفیر نے مزید کہا کہ آسٹریلیا، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ باہمی تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے.

ایان بیگز نے آسٹریلیا میں ایرانی پناہ گزینوں کے مسائل کے حل کے لیے قونصلر کے مذاکرات کو جاری رکھنا اور دونوں ممالک کے سائنسی اور تعلیمی مراکز کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا.

محمود صادقی نے بھی دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ایران اور آسٹریلیا کے درمیان اقتصادی اور صنعتی شعبوں کے فروغ کے لیے بہت سے مواقع سامنے آئے ہیں جن سے ہم دونوں ممالک کے مفادات کی فراہمی اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں.

محمود صادقی نے کہا کہ کہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں پارلیمانی دوستی گروپ کے قیام سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی.

انہوں نے امریکی کانگریس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پابندیوں کے نئے بل کی منظوری کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل بین الاقوامی قوانین اور قواعد و ضوابط کے خلاف ہے اور اس حوالے سے امریکی صدر، جوہری معاہدے کے تحت اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کو چھوڑ نہیں کرسکتا ہے.

ایران اور آسٹریلیا کے پارلیمانی دوستی گروپ کے ایک رکن 'علی گلمرادی' نے دونوں ممالک کے صنعتی اور اقتصادی سرگرم کارکنوں کے درمیان تجارت کی سہولت کے لئے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کی توسیع اور بینکنگ شعبے میں موجود رکاوٹوں کے خاتمے پر زور دیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲